کوئٹہ میں دھماکے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق 3 زخمی

گھر میں دھماکا نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ گرنے سے ہوا ہے، اہل علاقہ کا موقف 


ویب ڈیسک March 02, 2015
دھماکے کی مزید نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ فوٹو: فائل

مری آباد میں دھماکے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مری آباد کے علاقے نادرآباد میں واقع گھر میں دھماکے کے بعد چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا ہے جب کہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دھماکا نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ گرنے سے ہوا ہے۔ دھماکے کی مزید نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں