ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی پر وفاق سے جواب طلب

وفاق اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپنا تحریری جواب 5 مارچ تک داخل کرائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک March 02, 2015
جسٹس نورالحق قریشی نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی فوٹو: فائل

KARACHI: ہائی کورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی پر وفاق اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نورالحق قریشی نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران ذکی الحمان لکھوی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی نظربندی کا 3 مرتبہ نوٹس جاری ہوچکا ہے۔ عدالت نے وفاق اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 5 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد حکومت نے انہیں نظر بند کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں