چیف سلیکٹرمعین خان کی چیئرمین پی سی بی سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی

معین خان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سے کل ملاقات کریں گے۔

معین خان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سے کل ملاقات کریں گے۔ فوٹو : فائل

کسینو اسکینڈل کے بعد وطن واپس بلائے گئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے آج ہونے والی اہم ملاقات ملتوی ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق معین خان کو جوا خانے جانے پر چیئرمین پی سی بی نے انہیں وطن واپس بلالیا تھا اور آج ان کی ملاقات شہریار خان سے ہونا تھی جو ملتوی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق معین خان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اور چیف سلیکٹر کی آج ہونے والی ملاقات کل ہوگی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیزاور پاکستان کے درمیان میچ سے قبل معین خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھانا کھانے کسینو گئے تھے اور اسکینڈل بننے کے بعد انہیں چیئرمین پی سی بی نے واپس وطن بلالیا تھا۔
Load Next Story