جگ موہن ڈالمیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب

جگ موہن ڈالمیا 1997 سے 2000 تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدا کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔


ویب ڈیسک March 02, 2015
جگ موہن ڈالمیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا۔ فوٹو:فائل

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر جگ موہن ڈالمیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہوگئے جو کرپشن تحقیقات کی زد میں آنے والے سری نواسن کی جگہ لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرپشن تحقیقات اور سپریم کورٹ کی جانب سے عائد پابندی کے باعث سری نواسن کرکٹ بورڈ کی صدارت کے عہدے کے لئے امیدوار کھڑے نہ ہوسکے تاہم انہوں نے نئے صدر کے لئے ہونے انتخابات میں حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق آئی سی سی کے سابق صدر جگ موہن ڈالیما کومتفقہ طور پر صدارت کے عہدے کے لئے چن لیا گیا ہے جب کہ انوراگ ٹھاکر بورڈ کے سیکرٹری منتخب ہوئے جنہوں نے صرف ایک ووٹ سے سنجے پٹیل کو شکست دی۔

جگ موہن ڈالمیا 1997 سے 2000 تک آئی سی سی کی صدارت کرچکے ہیں جب کہ 2005 میں وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت کے عہدے کے لئے امیدوارنامزد ہوئے تھے تاہم انہیں کامیابی نہیں مل سکی لیکن اس بار انہیں کامیابی مل گئی ہے اور آئندہ مدت کے لئے وہ کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں