پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں عمران خان

ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت داغدار ہورہی ہے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک March 02, 2015
تحریک انصاف نے پاکستان میں انتخابات میں شفافیت لانے کا تہیہ کررکھا ہے،عمران خان۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت نے پاکستان میں انتخابات میں شفافیت لانے کا تہیہ کررکھا ہے، ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت داغدار ہورہی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے آصف علی زرداری سے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی اور سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا لیکن انہوں نے اس سلسلے میں 22ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے سے انکارکردیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے خاتمے کے لئے حکومت نے ووٹنگ کے طریقے میں تبدیلی کے لئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کیا تھا اور عمران خان نے اس کی حمایت کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں