کراچی میں کتے کا گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان آوارہ کتے پکڑتے اور پھر ان کا گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک March 02, 2015
یہ سلسلہ پچھلے 5 سے6ماہ سے جاری تھا اور گوشت کورنگی،لانڈھی اور ملیر جیسے علاقوں میں فروخت کیا جاتا تھا،پولیس۔ فوٹو : پی پی آئی

کورنگی کےعلاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے 2 ملزمان کو کتے کا گوشت کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں دو افراد کتوں کا گوشت بنانے میں مصروف تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گزشتہ 6 ماہ سے یہ گھناؤنا کام کررہے تھے۔ جس کے لئے وہ آوارہ کتے پکڑتے اور پھر ان کا گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کردیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ان کے ایک ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص انہیں کورنگی میں بکرے ذبح کرنے کا کہہ کر لے جاتا، جب وہ اس گھر میں پہنچتے تو کتے پہلے ہی سے کٹے ہوتے تھے، وہ صرف گوشت بنانے کا کام کرتے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔