عزیر بلوچ کو دبئی سے واپس لانے کا معاملہ 5 مارچ  تک لٹک گیا

عزیر بلوچ نے سیاسی پناہ کی درخواست عدالت میں جمع کرادی جس کی سماعت جمعرات کو ہونا ہے،ذرائع


ویب ڈیسک March 02, 2015
عزیر بلوچ نے سیاسی پناہ کی درخواست عدالت میں جمع کرادی جس کی سماعت جمعرات کو ہونا ہے،ذرائع. فوٹو: فائل

لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کا معاملہ 5 مارچ تک کے لئے لٹک گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کے لئے ایس ایس پی نوید خواجہ کی سربراہی میں ٹیم دبئی میں موجود ہے جب کہ پولیس ٹیم نے انٹرپول حکام سے ملاقات کی جسں میں عزیر بلوچ کی حوالگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے سیاسی پناہ کی درخواست عدالت میں جمع کرادی ہے جس کی سماعت جمعرات کو ہونا ہے اس لئے انٹرپول حکام نے عزیربلوچ کی پاکستانی حکام کے حوالگی کا معاملہ 5 مارچ تک کے لئے التوا میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کراچی آپریشن کے بعد ایران کے جعلی پاسپورٹ پر دبئی فرار ہوگئے تھے جنہیں وہاں حکام نے پاکستان کی درخواست پرحراست میں لے لیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں