کالعدم اور فرقہ وارانہ تنظیمیں کارکنوں کو قتل کر رہی ہیں حیدرعباس رضوی

کارکنوں اور ہمدردوں کو چن چن کرقتل کیا جارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک March 02, 2015
اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جو ان کا گڑھ بن چکا ہے،حیدرعباس رضوی فوٹو: ایکسپریس/فائل

RAWALPINDI: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو چن چن کرقتل کیا جارہا ہے جب کہ شہر میں قتل و غارتگری کے لئے دہشتگردوں کو لائسنس دے دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ کالعدم اور فرقہ وارانہ تنظیموں کے ٹارگٹ کلر ہمارے کارکنوں کو قتل کر رہے ہیں جب کہ مسلک کی بنیاد پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں کارکنوں اور 4 منتخب نمائندوں کو کالعدم تنظیموں نے قتل کیا لیکن حکمرانوں کو یہ سب دکھائی نہیں دیتا اور چھاپے مارنے کے لئے صرف ایم کیو ایم کے ذمہ دار اور کارکنوں کے گھر ہی باقی رہ گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جو ان کا گڑھ بن چکا ہے لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جب کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر کارکنوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کرنا معمول بن چکا ہے اور گزشتہ روزبھی ملیر کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ہمارے کارکن عمران عباس کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا لیکن ملزمان اب تک گرفتار نہیں کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں