کراچی کے مختلف علاقوں سے 7 دہشت گرد گرفتار ترجمان رینجرز

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک March 02, 2015
گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز۔ فوٹو : فائل

KARACHI: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیاں مہران ٹاؤن، چشتیاں کالونی، یوسف گوٹھ اور بنارس میں کی گئی جب کہ گرفتار دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں