سعودی عرب میں سنچری میکر بابا جی دلہنیا گھر لے آئے

سہاروں کے بل پر قدم اٹھا نے والے سنچری میکر بڑے میاں کا چہرہ خوشی سے دمک رہا ہے


ویب ڈیسک March 02, 2015
شادی کرنے والے سنچری میکر بڑے میاں کے احباب اور رشتے داروں نے تقریب میں خوب ناچ گانا کیا، فوٹو اسکرین گریب

لاہور: کہتے ہیں کہ خواہشات کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور جب یہ خواہش بیاہ رچانے کی ہو تو پھر تو 100 سال کی عمر بھی انسان خود کو جوان محسوس کرتا ہے اور ایسی ایک شادی ہوئی سعودی عرب میں جہاں عمر کے سنچری میکر بابا جی دلہنیا گھر لے آئے۔

بڑھاپے میں جب تنہائی شدت سے محسوس ہونے لگے تو دل کسی جیون ساتھی کا متلاشی ہوجاتا ہے جس سے انسان دل کی باتیں کرکے اپنا غم بھی ہلکا کرلے اور زندگی کے ان لمحات کو یادگار بھی بنا لے اسی کوشش میں سعودی عرب میں 100 سال کی عمر کو پہنچنے والے بابا جی بیاہ رچا کر دلہنیا گھر لے آئے۔

یو ٹیوب پرجاری کی گئی ویڈیو میں شادی کی تقریب میں اس شخص کے گرد اس کے احباب اور رشتے دار خوشی سے روایتی رقص کرتے اور تالیاں بجاتے نظر آرہے ہیں جب کہ سہاروں کے بل پر قدم اٹھا نے والے ان سنچری میکر بڑے میاں کا چہرہ خوشی سے دمک رہا ہے اور وہ پھولے نہیں سما رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں