علاقائی زبانوں کی فلموں کی حوصلہ افزائی کی جائےمصطفی قریشی

ماضی میں اندرون سندھ میں بڑی تعداد میں سنیما موجود تھے جو اب مسمار ہوچکے ہیں۔

سندھ حکومت ،سندھی زبان میں بننے والی فلموں کے لئے اقدامات کرےفوٹو : فائل

ISLAMABAD:
سینئر اداکار مصطفی قریشی نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی زبانوں میں بنائی جانے والی فلموں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔


علاقائی زبان میں فلمیں بنانے والوں کو آسان اقساط پر قرضے دئیے جائیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کی جائے، پاکستان میں 80فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں انہیں تفریح کی کوئی سہولت میسر نہیں، خاص طور سے اندورون سندھ جہاں ماضی میں بڑی تعداد میں سنیما موجود تھے اب وہاں تمام سنیما مسمار ہوچکے ہیں۔

انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھی زبان میں بننے والی فلموں کے لئے اقدامات کرے' اچھی اور معیاری فلموں کے ساتھ اندورن سندھ میں جدید سنیما گھر تعمیر کیے جائیں تو سندھی فلم انڈسٹری بحال ہوسکتی ہے۔
Load Next Story