موسم کی تبدیلی سے جلد اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ

گلے میں خراش،ناک اور گلے کی الرجی سے محفوظ رہنے کیلیے ٹھنڈے پانی اورمشروبات سے گریز کیا جائے،ماہرین طب


Staff Reporter March 03, 2015
خشک اور سرد موسم میں دمے کے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا، نظام تنفس کے امراض بھی سر اٹھارہے ہیں،فوٹو: فائل

ماہرین طب نے کہا ہے کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی سے مختلف الرجی کے مسائل تیزی سے پھیل رہے ہیں، ان میں آنکھوں کی الرجی، سوزش، ناک، گلے کی الرجی جبکہ خشک اور سرد ہواؤں کی وجہ سے نظام تنفس کے امراض میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے.

خشک اور سرد موسم میں دمے کے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کراچی میں گندگی اور کچرے سے اٹھنے والے تعفن نے بھی سانس لینا دوبھر کررکھا ہے، ماہرین طب نے کہاکہ سرد موسم میں گلے میں خراشیں،ناک اور گلے کی الرجی کے امراض سے محفوظ رہنے کیلیے ٹھنڈے پانی و مشروبات سے مکمل اجتناب کیا جائے، خشک موسم میں جلد خشک ہوجاتی ہے جومختلف امراض کا باعث بنتی ہے، سرداور گردآلود وخشک ہواؤںکی وجہ سے سانس کے امراض اور پھیپھڑے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں لہٰذا گرد آلودہ ہواؤں میں غیر ضروری باہر نکلنے سے اجتناب کریں.

دریں اثنا اوپتھل مولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے صدرڈاکٹر مصباح العزیز نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث آئندہ چند روز میں آنکھوں کی الرجی ، سوجن ، آنکھوں سے پانی جاری رہنے سمیت آنکھوں کی دیگر بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جن سے بچنے کے لیے عوام کو چاہیے کہ وہ ہاتھ، منہ اور آنکھیں صاف رکھیں،سوسائٹی کے تحت آنکھوں کے امراض پر 36ویں سالانہ سہ روزہ کانفرنس 6مارچ کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی، وہ پیر کوپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر طارق عزیز، ڈاکٹر سعید اقبال ودیگر بھی موجود تھے.

ڈاکٹر مصباح العزیز نے کہا کہ6، 7اور 8مارچ کومنعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پاکستان بھرسے آنکھوں کے امراض کے ماہرین شرکت کریں گے، کانفرنس سے قبل ایک روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس آنکھوں کے امراض، اس سے بچاؤ اور نئی تحقیق سے متعلق بہترین ثابت ہوگی، انھوں نے کہا کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی آنکھوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، اس موسم میں ذیابیطس کے مریضوںکی آنکھیں متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے، اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ خصوصی طور پر احتیاط کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |