کراچی میں میمن گوٹھ سے3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

تینوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیاہے، پولیس


ویب ڈیسک March 03, 2015
پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے فوٹو: فائل

نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر میمن گوٹھ سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر میمن گوٹھ سے 3 لاشیں ملی ہیں، تینوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیاہے۔ مقتولین میں سے 2 ادھیڑعمر جبکہ ایک کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ لاشوں کے قریب موجود شواہد کو اکٹھا کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں