واہ کینٹ میں عمارت منہدم ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

ریسکیوآپریشن کے دوران خصوصی کٹرکا استعمال کیا گیا جب کہ ملبے سے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 03, 2015
ریسکیوآپریشن کے دوران خصوصی کٹرکا استعمال کیا گیا جب کہ ملبے سے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،آئی ایس پی آر۔ فوٹو: آئی این پی

ٹیکسلا روڈ پر واقع عمارت منہدم ہونے سے جا ں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واہ کینٹ میں موسلا دھار بارش کے باعث خستہ حال عمارت زمین بوس ہوگئی جس میں دب کر 8 افراد جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملتے ہیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں تاہم تنگ گلیاں ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے کو ہٹانے کے لئے خصوصی کٹر کا استعمال کیا گیا جب کہ ملبے سے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |