چین میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک 13 زخمی
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں اکثر مقامی فنکار تھے۔
لاہور:
چین کے صوبہ ہینان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صوبہ ہینان میں لنزہو نامی شہر کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ سے اب تک 20 لاشوں اور 13 زخمیوں کو نکال لیا ہے جبکہ کئی مسافر اب بھی لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے ۔
واضح رہے کہ چین میں دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔