ایران کو اپنا ایٹمی پروگرام 10 سال کے لئے روکنا ہوگا امریکی صدر

اس وقت ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے لئے حالات سازگار دکھائی نہیں دے رہے، براک اوباما


ویب ڈیسک March 03, 2015
ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے امریکا اور اسرائیل میں واضح اختلاف پایا جاتا ہے، امریکی صدر براک اوباما فوٹو: فائل

PESHAWAR: امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی معاہدہ چاہتا ہے تو اسے اپنی جوہری سرگرمیوں کو کم از کم 10 سال کے عرصے کے لئے منجمد کرنا ہوگا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو کے دوران براک اوباما نے کہا کہ اس وقت ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے لئے حالات سازگار دکھائی نہیں دے رہے جب کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے امریکا اور اسرائیل میں واضح اختلاف پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عبوری معاہدہ طے پارہا تھا تو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اس کی مخالفت کا اقدام غلط تھا اور ان کے اس حوالے سے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے، اس عرصے میں ہم نے ایران کو اپنے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے نہیں دیکھا اور اس نے اپنے پروگرام میں کئی لحاظ سے تخفیف بھی کی ہے۔

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے لیکن یہ تنازعہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ہمیشہ کے لئے متاثر نہیں کرے گا جب کہ ایران اگر اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی معاہدہ چاہتا ہے تو اسے اپنی جوہری سرگرمیوں کو کم از کم 10 سال کے عرصے کے لئے منجمد کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |