روایتی انشورنس فرمزکوتکافل مصنوعات کی اجازت دیدی

ترمیمی سی جی ٹی رولزایک ہفتے میںجاری کردیے جائیں گے،چیئرمین ایس ای سی پی

ترمیمی سی جی ٹی رولزایک ہفتے میںجاری کردیے جائیں گے،چیئرمین ایس ای سی پی۔ فائل فوٹو

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کنونشل انشورنس کمپنیوں کو بھی تکافل پراڈکٹس متعارف کرانے کی اجازت دیدی۔ یہ بات ایس ای سی پی کے چیئرمین محمد علی نے جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ''سرمایہ کار آگہی پروگرام'' کی تعارفی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔


محمد علی نے کہا کہ ایس ای سی پی کی ہدایت پر کراچی اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ نے کلیئرنگ ہائوس پروڈکشن فنڈ کے تحت اپنے ہراسٹاک ممبر کی ایک کروڑ روپے مالیت کی ضمانت این سی سی پی ایل کو فراہم کردی ہے جس کے نتیجے میں ضمانت کا حامل ہراسٹاک ممبر 5 کروڑ روپے مالیت کی ٹریڈنگ کرنے کا مجاذ ہوگیا ہے، اس طرح سے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر750 کروڑ روپے مالیت کی اضافی ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایس ای سی پی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مجوزہ 5 سالہ مسودے کو مستردنہیں کیابلکہ ترامیم کیلیے کے ایس ای کوواپس بھیجاہے، ایس ای سی پی کی جانب سے ترمیمی کیپٹل گینز ٹیکس رولز ایک ہفتے تک منظرعام پر آتے ہی نافذ کردیے جائیں گے،ڈی میوچلائزیشن کا عمل ستمبر میں مکمل ہو جائیگا، 6 ماہ میںبہتری آئیگی، انٹراڈے شارٹ سیلنگ کی اجازت دیدی گئی ہے۔
Load Next Story