حکومت افتخارچوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کے اخراجات برداشت کررہی ہے وزارت قانون

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پرسابق چیف جسٹس کو مراعات دی جارہی ہیں، وزارت قانون کا تحریری جواب


ویب ڈیسک March 03, 2015
افتخار چوہدری 2013 کے آخر میں ریٹائر ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سرکاری بلٹ پروف گاڑی استعمال کررہے ہیں جس کے پٹرول اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی وزارت ہی برداشت کر رہی ہے۔

چیرمین نیئرحسین بخاری کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزارت قانون وانصاف کی جانب سے ریٹائرڈ چیف جسٹس صاحبان سے متعلق تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ 1985 سے اب تک 12 چیف جسٹس صاحبان ریٹائر ہوچکے ہیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری 6 ہزار سی سی بلٹ پروف گاڑی استعمال کررہے ہیں جس کے پٹرول اور دیکھ بھال کے اخراجات وزارت قانون و انصاف برداشت کررہی ہے۔ انہیں یہ مراعات اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد دی جا رہی ہیں۔

سینیٹرسعید غنی نے کہا کہ 1985 سے ریٹائرہونے والے تمام چیف جسٹس صاحبان کے نام اور ان کو دی جانے والی مراعات ایوان میں پیش کی جائیں، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ چیرمین سینیٹ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لئے رولنگ دیں، جس پر چیرمین سینیٹ نے اٹارنی جنرل سے کل ہی سپریم کورٹ سے جواب لے کر ایوان کو آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |