ہیلری کلنٹن پر وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

سابق وزیر خارجہ نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جو اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہو، ترجمان ہیلری کلنٹن


ویب ڈیسک March 03, 2015
ہیلری کلنٹن سرکاری خطوط اور ای میلز کے لئے اپنا نجی ای میل aکاؤنٹ استعمال کرتی رہیں,فوٹو: فائل

INDIANAPOLIS: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں۔

امریکی روزنامے نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیلری کلنٹن 4 سال امریکا کی وزیر خارجہ رہیں۔ اس دوران وہ سرکاری نوعیت کے رابطوں کے لئے اپنے محکمہ جاتی ای میل اکاؤنٹ کے بجائے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرتی تھیں جو کہ امریکا کے مروجہ سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ اخبار کا کہنا تھا کہ ان کی اسی خلاف ورزی کی بدولت محکمہ خارجہ کو 55 ہزار کاغذات پر مشتمل ریکارڈ محفوظ کرنا پڑا۔

دوسری جانب ہیلری کلنٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتی ہیں، انہوں نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جو اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں