سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

پولنگ کے دوران اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک March 03, 2015
5 مارچ کو سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کے تحت ہوں گے، الیکشن کمیشن فوٹو: ایکسپریس

الیکشن کمیشن نے 5 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پولنگ کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق 5 مارچ کو سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کے تحت ہوں گے جب کہ پولنگ کے دوران اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے موبائل فون کے استعمال اور کسی بھی قسم کے الیکٹرانک ڈیوائس لانے پر پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں