عمران خان نے 15 کروڑ روپے سےزائد رقم لیکرایک شخص کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا پرویزرشید 

عمران خان کاروباری افراد کو سینیٹ کے ٹکٹ نہ دیتے تو ہارس ٹریڈنگ کو روکا جاسکتا تھا، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک March 03, 2015
عمران خان کسی ثبوت کے بغیر ہی نام لے کر لوگوں پر بہتان لگاتے ہیں، پرویز رشید فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 15 کروڑ روپے سے زائد رقم لے کر ایک شخص کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی ثبوت کے بغیر ہی نام لے کر لوگوں پر بہتان لگاتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ان کے ہاتھ ایک گواہی آئی ہے کہ کسی نے ان کو سینیٹ کی ٹکٹ کے لئے 15 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے یہ بات کہہ کر قوم کے سامنے ہر شخص کو مشکوک بنادیا ہے۔ اس لئے عمران خان اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کا نام لیں جس نے انہیں یہ پیشکش کی، دوسری صورت میں وہ اس شخص کا نام لیں گے جسے تحریک انصاف نے 15 کروڑ سے زیادہ رقم لےکر ٹکٹ دیا۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات 5 مارچ کو ہورہے ہیں۔ ان انتخابی نتائج سے سب کے چہرے قوم کے سامنے آجائیں گے۔ جو جماعت صوبائی اسمبلیوں میں اپنی تعداد سے زیادہ نشستیں لے گی اس کا پتا چل جائے گا۔ اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز خیبر پختونخوا ہے،جہاں عمران خان کی جماعت برسراقتدار ہے۔ ہم نے جن کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ان کے نام سب کو پتا ہیں۔ عمران خان نے کاروباری افراد کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، اگر وہ ایسا نہ کرتے تو ہارس ٹریڈنگ کو روکا جاسکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |