ڈی جی رینجرز سندھ کا سانحہ بلدیہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں بعض عناصر کے اثرانداز ہونے پر تشویش ہے،ترجمان رینجرز
ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں سانحہ بلدیہ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکٹر کمانڈرز سمیت انٹیلی جنس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس کے دوران بھتہ خور گروپ کی جانب سے سانحہ بلدیہ کے تفتیشی افسر اور متاثرین کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا جب کہ سانحے کے ملزم رضوان قریشی کی اچانک گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں بعض عناصر کے اثرانداز ہونے پر تشویش ہے تاہم ڈی جی رینجرز نے سانحے میں ملوث افراد اور ان کے ہمدروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ikf4f