عمران خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن نسیم جاوید کی پارٹی رکنیت معطل کردی

چیئرمین تحریک انصاف نے نسیم جاوید کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کرنے کے لئے اسپیکراسمبلی کو خط لکھ دیا۔


ویب ڈیسک March 03, 2015
چیئرمین تحریک انصاف نے نسیم جاوید کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کرنے کے لئے اسپیکراسمبلی کو خط لکھ دیا۔ فوٹو:فائل

KARACHI: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نسیم جاوید کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا سے منتخب رکن اسمبلی نسیم جاوید کی پارٹی رکنیت معطل کردی جب کہ اس حوالے سے اسپیکر اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا۔ عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں اسپیکر اسمبلی سے اپیل کی گئی ہے کہ نسیم جاوید کی پارٹی رکنیت معطل کئے جانے پر ان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی جائے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ نسیم جاوید تحریک انصاف کے امیدواروں کے بجائے کسی اور امیدوار کو سینیٹ کا ووٹ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں