حکومت سندھ نے فوری طورپر کراچی میں وال چاکنگ پر پابندی لگادی

احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خٰلاف فوری طور پرمقدمہ درج کیا جائے گا،وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک March 03, 2015
سیاسی و مذہبی جماعتیں اور نجی کمپنیاں شہر میں کی گئی وال چاکنگ 24 گھنٹوں میں صاف کردیں،شرجیل میمن فوٹو:فائل

حکومت سندھ نے شہر میں فوری طور پر وال چاکنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور نجی کمپنیوں کو 24 گھنٹے میں وال چاکنگ صاف کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعت سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکومت نے فوری طور پر کراچی میں وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی ہے لہذا تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور نجی کمپنیاں شہر میں کی گئی وال چاکنگ کو 24 گھنٹوں میں صاف کردیں اور جو احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ کو شہر بھر سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے جھنڈے بھی فوری اتارنے کا حکم دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں