موڈیزنے اٹلی کی کریڈٹ ریٹنگ 2درجے گرادی

موڈیزنے اٹلی کی کریڈٹ ریٹنگ 2درجے گرادی


ایکسپریس July 14, 2012
موڈیزنے اٹلی کی کریڈٹ ریٹنگ 2درجے گرادی

امریکی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اٹلی کی کریڈٹ ریٹنگ 2 درجے گرادی جس کی وجوہ یونان کے یورو زون سے ممکنہ انخلا اور اسپین کے بینکاری مسائل سے پڑنے والے متوقع اثرات، کمزور نمو اور بلند بیروزگاری بتائی گئی ہیں۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق اٹلی کی کریڈٹ ریٹنگ Baa2 سے کم کر کے A3 کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں اٹلی کی فنانسنگ لاگت بڑھ سکتی اور اس کے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ موڈیز کی جانب سے فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اٹلی طویل اوردرمیاتی مدت کے بانڈز کی نیلامی کرنے والا تھا، فیصلے کے باعث 10سالہ بانڈز کی نیلامی میں ریٹس تیزی سے بڑھ کر6.013فیصد پر جاپہنچے تاہم 3سالہ بانڈز پر ایلڈز 5.3 فیصد سے کم ہو کر 4.65فیصد رہ گئی۔

دریں اثناء یورپی کمیشن کے ترجمان اقتصادی امور نے موڈیز کے اٹلی کے خلاف ایکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت اس فیصلے کیلیے نامناسب تھا جبکہ اطالوی حکومنت نے مالی حالات بہتر بنانے کیلیے وسیع تر پالیسی اقدامات کیے ہیں اور یہ کہنا مبالغہ نہیں ہوگا کہ اٹلی کی اصلاحات ماضی کے مقابلے میں بہتر اور بے مثال ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں