انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتایف آئی اے کوبیگم صہبا مشرف کےاثاثوں کی تحقیقات کاحکم

عدالت نےایف آئی اے کو12 کروڑ روپے،چک شہزاد فارم ہاؤس، گوادرکے پلاٹ اوردیگراثاثوں کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے

عدالت نےایف آئی اے کو12 کروڑ روپے،چک شہزاد فارم ہاؤس، گوادرکے پلاٹ اوردیگراثاثوں کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبرایک نےایف آئی اے کوبیگم صہبا مشرف کےاثاثوں کی تحقیقات کاحکم دےدیا ہے ۔


بیگم صہبامشرف کی جانب سے بےنظیرقتل کیس میں جنرل مشرف کی جائیداد ضبط اوراشتہاری قراردینےکےفیصلے کیخلاف درخواست پرعدالت نےایف آئی اے کو12 کروڑ روپے،چک شہزاد فارم ہاؤس، گوادرکے پلاٹ اوردیگراثاثوں کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

اس موقع پرایف آئی اے کی طرف سےعدالت کوبتایاگیا کہ ہبگم صہبا مشرف نے مشرف کی طرف سے جائیداد اوراکاونٹس ان کے نام منتقل کرنےکاجو معاہدہ پیش کیا اس کا اسٹیمپ پیپر بھی جعلی لگتا ہے،اس کی بھی انکوائری کی جائے جبکہ سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی ہے۔
Load Next Story