انصاف کی فراہمی اورقانون کی حکمرانی سےمعاشرے میں استحکام پیداہوتا ہے چیف جسٹس

عدلیہ سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہےکہ عوام کوانصاف فراہم کریں۔


ویب ڈیسک October 06, 2012
عدلیہ سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہےکہ عوام کوانصاف فراہم کریں۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری نےکہا ہےکہ انصاف کی فراہمی اورقانون کی حکمرانی سےمعاشرے میں استحکام پیداہوتا ہے۔

کوئٹہ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتےہوئےچیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کےثمرات عام آدمی تک پہنچ رہےہیں، آئندہ چند ماہ تک مزید مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائینگے۔ ان کاکہناتھاکہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہےکہ عوام کوانصاف فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں جوڈیشل افسران کی بھرتی کی تجاویزمیں پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کےہائیکورٹ کےچیف جسٹس صاحبان کےعلاوہ فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس بھی شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں