پاکستان میں ملنے والی شہرت کبھی فراموش نہیں کرسکتاتحسین جاوید
مجھے افسوس ہوتا ہے جب میں میوزک انڈسٹری کی موجودہ صورتحال دیکھتا ہوں۔،تحسین جاوید
گلوکار تحسین جاوید ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں وہ گزشتہ کئی سال سے امریکا میں مقیم ہیں ان کا کہنا ہے پاکستان سےجڑی یادیں کبھی نہیں بھول سکتا ،مجھے افسوس ہوتا ہے جب میں میوزک انڈسٹری کی موجودہ صورتحال دیکھتا ہوں۔
پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو بہترین صلاحیتوں سے مالا مال ہے لیکن اسے آگے آنے کا موقع نہیں مل رہا، ماضی میں پاکستان کی موسیقی شعبہ میں جو لوگ دنیا بھر میں شہرت کی بلندی پر پہنچے، انھوں نے اپنی محنت اور لگن سے ملک اور قوم کا نام روشن کیا۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا رہتے ہوئے پاکستان بہت یاد آتا ہے۔ مجھے جو شہرت میرے ملک سے ملی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا، انھوں نے کہا پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد امید ہے کہ میوزک انڈسٹری کا دور بھی واپس آجائے گا۔