لاہور کے جناح اسپتال سے نامعلوم خاتون بچہ لے کر فرار

اہل خانہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک March 04, 2015
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس کی مدد سے جلد ہی خاتون کو تلاش کرلیا جائے گا، پولیس، فوٹو:فائل

PESHAWAR: جناح اسپتال سے نامعلوم خاتون نومولود بچے کو لے کر فرار ہوگئی جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں ایک بار پھر نومولود بچے کو اغوا کیے جانے کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم خاتون جناح اسپتال کی نرسری سے ایک بچے کو لے کر فرار ہوگئی جس کی اسپتال انتظامیہ سمیت وہاں موجود سکیورٹی گارڈ کو بھی خبر نہ ہوئی۔

بچے کے اغوا کے بعد اہل خانہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس کی مدد سے جلد ہی خاتون کو تلاش کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں اس سے قبل بھی بچوں کے اغوا کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں تاہم اسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے ان واقعات کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |