امریکا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پردیکھےرحمان ملک

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستانی عوام کےجذبات سے امریکا کو آگاہ کردیا ہے۔


ویب ڈیسک October 06, 2012
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستانی عوام کےجذبات سے امریکا کو آگاہ کردیا ہے ۔ فوٹو: ثناء/فائل

وزیرداخلہ داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ انسانی ہمدردی کی بنیادپردیکھے۔

واشنگنٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی جس میں اب تک 5 ہزار سے زائد جانیں گنوا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ڈرون حملے نہیں چاہتے ہم امریکا سے ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کیوں کہ ہم پاکستان کو دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ ہمددری سے دیکھا جائے ، ڈاکٹرعافیہ اور شکیل آفریدی کا معاملہ الگ ہے اگر شکیل آفریدی کے پاس معلومات تھیں تواسے سب سے پہلے پاکستانی حکام کو آگاہ کرنا چاہئے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستانی عوام کےجذبات سے امریکا کو آگاہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں