یو اے ای کے2کوچزاور15رکنی اسکواڈ میں شامل9کرکٹرزکا پاکستان سے تعلق

اکثریتی کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس سے مقابلے کو 2ہوم ٹیموں کا مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔


Sports Desk/AFP March 04, 2015
اکثریتی کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس سے مقابلے کو 2ہوم ٹیموں کا مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں اکثریتی کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس سے مقابلے کو 2ہوم ٹیموں کا مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔

امارات کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل 9 کھلاڑیوں کا آبائی ملک پاکستان ہی ہے، تجربہ کار بیٹسمین خرم خان ملتان کے ہیں، شیامن انور سیالکوٹ میں کلب کرکٹ کھیل چکے، وکٹ کیپر ثقلین حیدر راولپنڈی، ناصر عزیز کراچی، روحان مصطفیٰ کوہاٹ اور امجد علی لاہور سے تعلق رکھتے ہیں، دیگر تین پلیئرز بھی پاکستانی نژاد ہیں۔ ٹیم کے ہیڈ اور بیٹنگ کوچ عاقب جاوید اور مدثر نذر بھی پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہیں۔

اس کے باوجود بولر امجد جاوید کا کہنا ہے کہ ہم یہاں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کررہے ہیں، اس لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی کہ ہمارا اپنا تعلق کس ملک سے ہے، ہم بطور یو اے ای ٹیم کھیلتے ہوئے پاکستان کیخلاف 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں