آملا نے کم اننگز میں 20 سنچریوں کا ریکارڈ کوہلی سے چھین لیا

آملہ نے 20 سنچریوں کا کارنامہ 108ویں اننگز میں انجام دیا جبکہ کوہلی نے133 اننگزمیں اتنی سنچریاں اسکور کیں


AFP/Sports Desk March 04, 2015
آملہ نے 20 سنچریوں کا کارنامہ 108ویں اننگز میں انجام دیا جبکہ کوہلی نے133 اننگزمیں اتنی سنچریاں اسکور کیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

آئرلیند کے خلاف 159 اسکور کر کے ہاشم آملا نے ویرات کوہلی سے کم اننگز میں 20سنچریوں کا ریکارڈ چھین لیا۔

ہاشم آملہ نے 20 سنچریوں کا کارنامہ 108 ویں اننگز میں انجام دیا جب کہ بھارتی اسٹار نے 133بار بیٹنگ کرنے کے بعد اتنی تھری فیگر اننگز کھیلی تھیں، پروٹیز قائد اے بی ڈی ویلیئرز175اور سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر197 ویں میچ میں 20 ویں سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

آملا اور ڈی ویلیئرز کی سنچریاں اب برابر جبکہ21 تھری فیگر اننگز کے ساتھ ہرشل گبز ملکی ریکارڈ پر قابض ہیں۔ اسی میچ میں آملا اور ڈوپلیسی نے247 رنز جوڑ کر دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی قائم کر دی۔ دریں اثنا جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دے دیا، ٹیم نے آئرش بولنگ اٹیک کی دھجیاں اڑاتے ہوئے4 وکٹ پر 411 رنز اسکور کیے، بھارت بدستور عالمی ریکارڈ پر قابض ہے جس نے2007میں برموداکیخلاف5وکٹ پر 413رنز بنائے تھے، پروٹیز نے مسلسل دوسرے میچ میں 400 سے زائد رنز اسکور کیے۔

گذشتہ مقابلے میں اس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف5وکٹ پر 408 کا مجموعہ پایا تھا۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر5، 5بار 400سے زائد رنز جنوبی افریقہ اور بھارت نے ہی بنائے ہیں، سری لنکا 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ایک، ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے۔ کینگروز اور آئی لینڈرز کو اتنا بڑا اسکور بنانے کے باوجود شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ پروٹیز نے پانچویں بار ورلڈکپ کا کوئی میچ200یا زائد کے مارجن سے جیتا، کوئی اور ٹیم یہ منفرد اعزاز حاصل نہیں کر سکی، آسٹریلیا 4فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں