چاہے اسمبلی توڑنی پڑے سینیٹ کے انتخابات میں پیسہ نہیں چلنے دیں گےعمران خان

درباری رشید رقم لینا ثابت کریں تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان


Monitoring Desk March 04, 2015
آصف زرداری سے کہا کہ وہ ہمارے ارکان کی بولیاں نہ لگائیں، چیئرمین تحریک انصاف فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے انھیں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنی پڑے لیکن سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہیں چلنے دیں گے۔

اپنے ایک اںٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ درباری رشید رقم لینا ثابت کریں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہیں براہ راست پیسے کی پیشکش نہیں ہوئی تھی۔ ان سے کہا گیا کہ ہم شوکت خانم اسپتال کو رقم دے دیتے ہیں، اس کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں، وہ ایک اچھے کاز کے لیے سینیٹ کا ٹکٹ مانگ رہا تھا، اس لیے وہ اس کا نام نہیں لے رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پہلے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو فون کرکے پہلے وہ 2 امیدواروں کے لیے حمایت مانگ مانگی تھی ، پھر ان کی فرمائش 2 سے 3 امیدوار ہوگئی۔ انھیں پرویزخٹک نے کہا کہ اگر ہم نے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنی ہے توان کی پیپلزپارٹی والوں سے بات ہوئی ہے، اگر آپ آصف زرداری سے بات کر لیں تو پھر وہ اس کے بعد ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی کوکوئی لالچ نہیں دیں گے لیکن جب انہوں نے آصف زرداری سے بات کی تو وہ حیران ہوگئے اور انھیں شرمندگی ہوئی کہ انھیں کچھ کہا گیا تھا اور ہوا کچھ ہے۔ انہوں نے آصف زرداری سے کہا کہ وہ ہمارے ارکان کی بولیاں نہ لگائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں