سانحہ بلدیہ ٹاؤنلاشوں کی شناخت نہ ہونے پرلواحقین کومعاوضے کی ادائیگی روک دی گئ

ای اوبی آئی کو 294افراد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 150افراد کو10اکتوبرتک چیک تقسیم کرنے کے احکامات


ویب ڈیسک October 06, 2012
ای اوبی آئی کو 294افراد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 150افراد کو10اکتوبرتک چیک تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے کئی افرادکی شناخت نہ ہونےکےباعث معاوضے کی ادائیگی روک دی گئی۔

ای او بی آئی حکام کے مطابق ایسے افراد کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی جب کہ 63افراد کے لواحقین کو چیک جاری کردئیے گئے ہیں۔

ای اوبی آئی کو 294افراد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 150افراد کو10اکتوبرتک چیک تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں