ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

پاکستان اور زمبابوے کے میچ میں حیدرآباد کے عمران جوسر بلینڈرجیت گئے

ایکسپریس میڈیا کی جانب سے کراچی میں حسنین احمد کو ایڈیٹر ایکسپریس طاہر نجمی، سیالکوٹ میںشیرازکونمائندہ ایکسپریس کلیم چشتی اورحیدرآباد میں عمران علی کوبیوروچیف جنید خانزادہ انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق تینوں سوالوں کے درست جواب دے کر کراچی کے حسنین احمد، سیالکوٹ کے شیراز نے 2 سوالوں کے درست جواب دے کر مائیکروویو اوون اور پاکستان زمبابوے میچ میں حیدرآباد کے عمران علی نے ایک سوال کا درست جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ کراچی میں ایڈیٹر روزنامہ ایکسپریس طاہر نجمی، سیالکوٹ میں نمائندہ ایکسپریس کلیم چشتی اور حیدرآباد میں ایکسپریس کے بیورو چیف جنید خانزادہ نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔




اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔



صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونیوالے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔
Load Next Story