شاہد آفریدی نے ون ڈے کیرئیر میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

بوم بوم آفریدی نے395 میچز میں 6 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 23.52 کی اوسط سے 8ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔


ویب ڈیسک March 04, 2015
شاہد آفریدی ایک روزہ میچوں میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے سے صرف 7 وکٹیں دور ہیں,ٖفوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ون ڈے کیرئیر میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیرکےمکلین پارک میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 7 گیندوں میں 21 رنز بنائے، اس کے ساتھ ہی وہ ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 8 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے 4 چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ بوم بوم آفریدی نے یہ اعزاز 395 میچز میں 6 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 23.52 کی اوسط سے بلے بازی کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی ایک روزہ میچوں میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے سے صرف 7 وکٹیں دور ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کے علاوہ پاکستان کی جانب سے اب تک صرف انضمام الحق، یوسف اور سعید انور ہی 8 ہزار رنز سے زائد اسکور بناسکے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں