کراچی میں نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے وکیل جاں بحق

علی حسنین بخاری ایم کیو ایم ٹ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن اور لاپتا کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کررہے تھے۔


ویب ڈیسک March 04, 2015
علی حسنین بخاری کی ہلاکت کے بعد کراچی میں وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا فوٹو: فائل

کورنگی میں نامعلوم افراد نے مقامی وکیل علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں علی حسنین بخاری عدالت جانے کے لئے گھر سے نکلے ہی تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں علی حسنین بخاری شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ علی حسنین بخاری متحدہ قومی موومنٹ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کررہے تھے۔

علی حسنین بخاری کی ہلاکت کے بعد کراچی میں وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا تاہم اہم نوعیت کے مقدمات جج صاحبان کے چیمبر میں سنے جارہے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |