وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلدیاتی  نظام سے خوفزدہ  ہیں الطاف حسین

ملک میں صحت کی سہولتیں ناپید جب کہ تعلیمی نظام انتہائی بوسیدہ اور غیر مؤثر ہے، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک March 04, 2015
آج ملک میں کہنے کو جمہوریت ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آج ملک میں کہنے کو جمہوریت ہے درحقیقت وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں۔

لندن سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بات کرتے ہوئے الطاف حسین کہا کہ پانی کوذخیرہ کرنے کے لئے دنیا بھرمیں ڈیم بنائے جاتے ہیں، ہم اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں کے تحت ان طریقوں کو اختیار کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جنہیں استعمال کرکے دنیا روز بروز ترقی کی منزلیں طے کرتی چلی جارہی ہے ۔ وہ حکومت سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ پانی کے مسئلے کے حل کے لئے ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیموں کا جال بچھا دیا جائے۔ وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ اگرایسا ہوگیا تو ملک بھر کے عوام پانی کی قلت سے نجات پالیں گے۔

الطاف حسین نے کہا کہ آج ملک میں کہنے کو جمہوریت ہے۔ وفاقی اور صوبائی جمہوری حکومتیں لوکل باڈیز کے نفاذکے مطالبے سے خوفزدہ ہیں۔ صورت حال یہ ہے کہ ملک میں صحت کی سہولتیں ناپید ہیں، تعلیمی نظام انتہائی بوسیدہ اور غیر مؤثر ہے۔ گاڑیوں میں گیس سلنڈر کی تنصیب کی چیکنگ کاکوئی نظام نہیں ہے اوربسوں ، ویگنوں اور دیگر گاڑیوں میں لگے ہوئے ناقص گیس سلنڈر چلتے پھرتے بموں کی شکل اختیارکرچکے ہیں جن کے ذریعے معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا عمل روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں