مصر میں 3000 سال قدیم مقبرہ دریافت

مقبرے کی دیواروں پر یہاں دفن شخص اور اس کی بیوی کی روزمرہ زندگی کے مناظر کنداں ہیں


ویب ڈیسک March 04, 2015
مقبرے سے مصریوں کی طرز معاشرت کا اندازہ ہوتا ہے، ماہرین آزار قدیمہ فوٹو: فائل

مصر میں امریکی ماہرین آثار قدیمہ نے 3 ہزار برس قدیم مقبرہ دریافت کیا ہے۔

مصر کی وزارت آثارِ قدیمہ کے مطابق امریکی ماہرین نے ملک کے جنوب میں واقع شہر لوگزر میں ایک قدیم مقبرہ دریافت کیا ہے، 3 ہزار برس قدیم یہ مقبرہ مصریوں کے قدیم دیوتا 'امون' کے مندر کی حفاظت پر معمور اہم شخص' امن ہوتپ' کا ہے۔

مصرکے وزیر آثار قدیمہ ممدوع الدماتی کا کہنا ہے کہ مقبرے کی دیواروں پر شوخ رنگوں سے حیران کن مناظر سے کنداں ہیں جو مقبرے میں دفن شخص اور اس کی بیوی کے روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقبرے سے مصریوں کی طرز معاشرت کا اندازہ ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں