عبیرہ قتل کیس میں ملزمہ طوبیٰ اور اس کے ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ملزمہ طوبیٰ ماڈل عبیرہ اور یوسف نامی مقامی صحافی کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکی ہے


ویب ڈیسک March 04, 2015
ملزمہ طوبیٰ گزشتہ پیشی پر اپنا طبی معائنہ کرانے سے انکار کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

عدالت نے عبیرہ قتل کیس میں ملزمہ طوبیٰ اور اس کے ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ملزمہ طوبی، فاورق اور ذیشان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کے روبرو استدعا کی گئی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لئے عدالت ان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرے جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ ملزمہ طوبیٰ ماڈل عبیرہ اور یوسف نامی مقامی صحافی کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |