این اے 122 دھاندلی کیس میں ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم

نادرا کو ایک ماہ میں انگوٹھوں کے نشان  کی تصدیقی رپورٹ جمع کرانے کا حکم


ویب ڈیسک March 04, 2015
این اے 122 پر قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی تھی ۔ فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پنجاب اسمبلی کے پی پی 147 میں ڈالے گئے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم دے دیا۔

لاہور میں الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ٹریبونل نے عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 122 اور پنجاب اسمبلی کے پی پی 147 میں ڈالے گئے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے نادرا کو ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انگوٹھوں کے نشان کی تصدیقی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

واضح رہے کہ این اے 122 پر قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں