اس وقت سب سے بڑامسئلہ سوئس حکام کو خط لکھنے کا ہےشیخ رشیداحمد

جہاں تک قانون اور امن عمران خان کو اجازت دے گا وہ وہاں تک جائیں گے، شیخ رشید


ویب ڈیسک October 06, 2012
جہاں تک قانون اور امن عمران خان کو اجازت دے گا وہ وہاں تک جائیں گے، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ سوئس حکام کو خط لکھنے کا ہے۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ دور ناکامی اورکرپشن کا بدترین دور ہے ، جو پیپلز پارٹی کے ساتھ چلے گا اسے سمجھنا ہو گا کہ عوام کچھ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جہاں تک قانون اورامن تحریک انصاف کواجازت دے گا ان کا امن مارچ وہاں تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا ڈرون حملوں کے خلاف ماحول بن رہا ہے جو خوش آئند ہے اوران ڈرن حملوں کے خلاف قافلے ایوان صدر کی طرف بھی جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں