یوکرین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 افراد ہلاک

واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔


ویب ڈیسک March 04, 2015
دھماکا باغیوں کے کنٹرول علاقے زیسیاڈکو میں واقع کوئلے کی کان میں ہوا،فوٹو فائل

یوکرین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کی پارلیمنٹ کے سربراہ ولادیمیر گراسمین نے ایوان کو بتایا کہ باغیوں کے کنٹرول علاقے زیسیاڈکو میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کان میں موجود 32 کان کن ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقے میں روس نواز باغی سرکاری فوج سے برسرپیکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |