اسلام آباد کی مساجد میں اذان اور نماز کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ

نماز کے اوقات کے دوران وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹیں بھی بند رہیں گی، اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک March 04, 2015
اذان اورنماز کے اوقات طے کرنے کے حوالے سے 10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے فوٹو: فائل

دارالحکومت کی تمام مساجد میں اذان اور نماز کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد اور گرد نواح میں ایک ہی نظام صلوٰۃ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت دارالحکومت کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کا وقت مقرر کیا جائے گا جب کہ نماز کے اوقات کے دوران مقامی مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اس حوالے سے 10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو اذان اور نماز کے اوقات طے کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں