کراچی کے شہریوں کے مفاد کی خاطر کے الیکٹرک کو بجلی دے رہے ہیں خواجہ آصف

لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں پچھلے سال کی نسبت کمی واقع ہوئی ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی


ویب ڈیسک March 04, 2015
کے الیکٹرک کے پاس کراچی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت موجود ہے، خواجہ آصف، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اور وفاق کے درمیان معاہدے کی مدت ختم ہونے کے باوجود کراچی کے لوگوں کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اسے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاس کراچی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت موجود ہے لیکن وہ نیشنل گرڈ سے کم نرخوں پر بجلی حاصل کرتی ہے جب کہ کے الیکٹرک کا وفاق سے معاہدہ ختم ہوچکا ہے تاہم حکومت کراچی کے لوگوں کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اسے بجلی فراہم کی جارہی ہے اور نئے معاہدے میں تمام معاملات کو مد نظر رکھا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جارہی ہے جب کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں پچھلے سال کی نسبت کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |