لاہورٹیم میں پلیئرزپاوربرادشت نہیں کروں گاچیئرمین پی سی بی
ملک اورکرکٹ کی بہتری کے لئے ان کی اولین خواہش ہے کہ بھارت سےکرکٹ روابط بحال ہوجائیں جس کے لئے وہ بہت کوششیں کررہے ہیں
چیئرمین پی سی بی ذکااشرف نے کہا ہے کہ ٹیم میں پلیئرز پاور برداشت نہیں کریں گے ہر کھلاڑی اپنی پرفارمنس کا خود ذمہ دار ہوتا ہے۔
چیئرمین پی سی ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ ایساسسٹم چاہتے ہیں کہ اگرکسی کھلاڑی کاوقت پورا ہو جائے تو وہ خودہی چلا جائے اور اس کی جگہ لینےکےلئےنیا پلیئرتیارہو ۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں ایسےنوجوان کھلاڑی آ جائیں گے جو ٹیم میں جگہ بنا لیں گے۔
ذکااشرف نے کہا کہ ملک اورکرکٹ کی بہتری کے لئے ان کی اولین خواہش ہے کہ بھارت سےکرکٹ روابط بحال ہوجائیں جس کے لئے وہ بہت کوششیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سب پتہ ہے کہ کس کھلاڑی کی کارکردگی اچھی ہےاورکون صرف باتیں ہی بناتاہے.
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو شدید نقصان پہنچایالیکن اب ہاتھ پرہاتھ رکھے ملکی حالات ٹھیک ہونے کا انتظار نہیں کر سکتے ۔
ذکااشرف نےبتایاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم اور ہوٹل ایک ساتھ تیار کرنے کے منصوبے پر بھی عمل ہو رہا ہے ۔