پولیو وائرس کے باعث پاکستان پر سفری پابندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع
پاکستان میں پے در پے پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد گزشتہ سال مئی میں سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں
عالمی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے باعث پاکستان پر عائد سفری پابندیوں پر 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی ویکسی نیشن مزید سخت کرتے ہوئے ہر ماہ اس سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کرے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے شام،کیمرون اور گینی پر بھی پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جب کہ پاکستان کو صحت کے پروگرام شروع کرنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پے در پے پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب گزشتہ سال سفری پابندی عائد کی گئی تھیں جس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔