امن مارچ کو روکا گیا تو پھر دمادم مست قلندرہوگا عمران خان

وزیرستان کےعوام کی بہت قربانیاں ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تحریک انصاف کا سونامی وزیرستان۔۔۔، عمران خان


ویب ڈیسک October 06, 2012
وزیرستان کےعوام کی بہت قربانیاں ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تحریک انصاف کا سونامی وزیرستان جارہا ہے، عمران خان فوٹو : رائٹرز

ISLAMABAD:

تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے کہا ہے کہ اگرہمارے امن مارچ کو روکا گیا تو پھردمام دم مست قلندرہوگا۔


تحریک انصاف کی ریلی عمران خان کی قیادت میں جب ڈیرہ اسماعیل خان پہنچی تو کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے اس لیے امن کا پیغام لے کر وزیرستان جا رہے ہیں ۔


عمران خان نے کہا کہ وزیرستان کے عوام کی بہت قربانیاں ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تحریک انصاف کا سونامی وزیرستان جارہا ہے۔


اس سے قبل میانوالی میں استقبالیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت امن مارچ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ ہمیں طالبان کے حملوں سے نہیں سیاسی ہتھکنڈوں سے ڈرلگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن ریلی کے خلاف وزیرداخلہ رحمان اور مولانا فضل الرحمان سازشیں کررہے ہیں۔


امن مارچ کا قافلہ رات کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قیام کرنے کے بعد صبح وزیرستان کے لئے روانہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں