انٹرنیٹ نے چین میں ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیا

انٹر نیٹ اور خاص طورپہ سوشل میڈیا کا نشہ خطرناک ہے

مسلسل 20 گھنٹے انٹرنیٹ کے استعمال سے نوجوان کی طبیعت بگڑ گئی فوٹو : فائل

موجودہ دور میں انٹرنیٹ اور خصوصاً سوشل میڈیا نوجوانوں کے لیے خطرناک نشے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔ اوریہ نشہ خطرناک ہے جو ہنسے بستے گھروں کو بھی اجاڑ دیتا ہے۔


اخبار ''پیپلز ڈیلی'' کے مطابق شنگھائی شہر کی پولیس کا کہنا ہے کہ سونگ جیانگ کے علاقے میں 24 سالہ نوجوان ایک نیٹ کیفے میں انٹرنیٹ مسلسل استعمال کر رہا تھا کہ اس کی طبیعت بگڑ گئی ۔ نیٹ کیفے کی سی سی ٹی وی وڈیو اور عینی شاہدین کے بیانات سے معلوم ہوا کہ نوجوان تقریباً 20 گھنٹے سے مسلسل انٹرنیٹ استعمال کر رہا تھا جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور یہ خون تھوکنے لگا۔
Load Next Story