سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری مالکان کی درخواست ضمانت مستردجیل بھیج دیا گیا
عدالت نے ضمانت مستردہونے کے بعد پولیس کو حکم دیا تھاکہ فیکٹری مالکان کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہ کیا جائے
لاہور:
عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے گارمنٹ فیکٹری کے مالکان ارشد بھائیلہ اورشاہد بھائیلہ کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیا۔
علی انٹر پرائزز کے مالکان عبدالعزیزبھائیلہ ، شاہد بھائیلہ اور ارشد بھائیلہ اپنی ضمانت کی توثیق کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج غربی عبداللہ چنہ کی عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے طرفین کے و کلا کے دلائل سننے کے بعد عبدالعزیزبھائیلہ کی ضمانت منظور جب کہ ان کے بیٹوں ارشد بھائیلہ اور شاہد بھائیلہ کی ضمانت مسترد کردی ۔
عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان اپنی گرفتاری دینے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش ہوئےجبکہ سیشن عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہ کیا جائے تاہم پولیس اگر چاہے تو دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرسکتی ہے.
واضح رہے کہ 11 ستمبر کو بلدیہ ٹاؤن میں علی انٹرپرائزز گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 264 افراد جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے تھے۔